نمائندہء خصوصی ادوفلک ڈاٹ نیٹ
انٹر کلچرل وومن گروپ سمر دو ہزار بائیس میں ماہ جولائی اور اگست میں ہر ماہ دو ٹورز کا انعقاد کر رہی ہے۔اس پروگرام کے تحت تنظیم میں اب تک دو ٹورز ہو چکے ہیں۔ پہلا ٹور ماہ جولائی میں ویگے لاند پارک (Vigeland Parkrn)میں ہوا تھا جہاں خواتین اور بچوں نے اوپن ائیر تھیٹر دیکھا اور اسکے بعد سب کو تنظیم کی جانب سے کھانا سرو کیا گیا تھا۔ تھیٹر کی کہانی بچوں کی کہانیوں کے مشہور کردار پیتی پان کے گرد گھومتی تھی۔تھیٹر میں آسمان پر بچوں کی اڑان جنگل کی زندگی اور دوسرے مناظر کو بہت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا تھا۔ اسکے ساتھ ساتھ نارویجن ڈائیلاگ کی ادائیگیی اور بچوں کے گیت بھی بھرپور تاثر لیے ہوئے تھے۔جسے بچوں نے بہت پسند کیا۔
دوسرا ٹور نیشنل تھیٹر پر واقع ٹیکسٹائل میوزئیم آسٹروپ فینلی (Astrup Fearnly) میں لے جایا گیا۔یہاں خواتین اور بچوں نے ناروے کی تاریخ میں ٹیکسٹائل ڈیزائننگ میں ہونے والے تدریجی مراحل کو دیکھا۔پھر گروپ سے اس معلومات کے بارے میں سوالات بھی کیے گئے۔جن کا بچوں اور خواتین نے بڑھ چڑھ کر جواب دیا۔یہ ٹور بھی بہت خوش اسلوبی سے اور خوشگوار ماحول میں مکمل ہوا۔
تور کے اختتامی مرحلہ میں شرکاء کو اوسلو سینٹر میں واقعہ پزا ریسٹورانٹ پر پزا کی ضیافت دی گئی۔اس دوران انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے تنظیم کے مختلف پراجیکٹس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں اور خواتین کو ان میں شمولیت کی دعوت بھی دی گئی۔
پروگرام کے آخری مرحلے میں میوزیم کوئز جیتنے والوں، نئے ممبرز اور تنظیمی مقاصد کو سپورٹ کرنے اور جدوجہد میں معاونت کرنے والی خواتین کو انعامات سے نوازا گیا۔
ان سب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین قمر سلطانہ اور زیب النساء کو قراردیا گیا۔اس طرح یہ ٹور نہائیت خوش اسلوبی کے ساتھ اختتام پزیر ہوا۔
Source /urdufalak.net