انٹر کلچرل وومن گروپ میں تقسیم کورس سرٹیفکیٹ کی تقریب

نمائندہء خصوصی
جمعہ کی شام انٹر کلچرل وومن گروپ میں اپنی مدد آپ کی تکنیکوں پر مبنی کورس کی تکمیل کے بعد سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔،،یہ کورس پانچ ہفتے میں مکمل کیا گیا تھا جو کی لنک اوسلو تنظیم کی جانب سے کروایا گیا تھا۔کورس کو آرڈینیٹر آنے گریتا تھیں۔جنہوں نے یہ کورس نارویجن زبان میں کروایا تھا۔اس کورس کو انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہان نے ممبران کے لیے ترتیب دیا۔کورس کے پانچ ماڈلز تھے جس میں کورس کو آرڈینیٹر آنے نے خواتین کو روزمرہ زندگی میں درپیش مسائل کو نفسیاتی نقطہ نظر سے عملی طریقوں سے حل کرنے کی تکنیکیں متعارف کروایئں۔یہ اس سلسلے کا بنیادی کورس تھا۔جس سے پاکستانی اور دیگر ممالک کی خواتین نے استفادہ کیا۔۔
جمعہ کی شام انٹر کلچرل وومن گروپ کے فنکشن ہال میں کورس کو آرڈینیٹر نے کورس میں حصہ لینے والی خواتین میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔تقریب میں خواتین نے آپس میں معاشرتی اور گھریلو مسائل اور ان کے حل کے بارے میں تبادلہء خیالات کیا۔جبکہ شرکاء کی ضیافت پاکستانی اور نارویجن کھانوں سے کی گئی۔
انٹر کلچرل وومن گروپ اب اسی کورس کا انعقاد مختلف مادری زبانوں میں مختلف کاؤنٹیز میں کرے گی۔ہر کورس میں مخسوص تعداد میں خواتین حصہ لے سکتی ہیں۔ جو خواتین اس کورس میں حصہ لینے کی خواہش رکھتی ہیں وہ اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے ذریعے یا اس ای میل پہ رابطہ کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر سکتی ہیں۔

andlebany@gmail.com
sourceurdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں