نارویجن قانون کے مطابق ناروے کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے نارویجن زبان کا امتحان سی ون زبانی اور تحریری پاس کرنا لازمی ہے۔ وہ افراد جو کہ اپنے خاندانوں کی وجہ سے یہاں آتے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے فری نارویجن کلاسز کروائی جاتی ہیں لیکن ورک پرمٹ پر ناروے آنے والے افراد کو یہ سہولت حاصل نہیں۔اس مقصد کے لیے یا تو انہیں پرائیویٹ فیس ادا کر کے زبان سیکھنی پڑتی ہے یا پھر کسی فری لانس تنظیم سے زبان کا کورس سیکھنا پڑتا ہے۔
انٹر کلچرل وومن گروپ پچھلے دس برس سے تارکین وطن خواتینو حضرات کو نارویجن زبان کے امتحان کی تیاری کروا رہے ہیں۔ یہاں سے تیاری کرنے والے افراد زبان کا امتحان آسانی سے پاس کر لیتے ہیں۔اگر آپ یا آپ کے کوئی جاننے والے زبان سیکھنا چاہتے ہیں آپ انہیں اس تنظیم کا حوالہ دے سکتے ہیں۔
کورس میں آنے کے لیے اس لنک پر جا کر فارم پر کریں اور مزید معلومات کے لیے اس میل پر رابطہ کریں یا نیچے دیے گئے کمینٹ باکس میں میل بھیجیں۔
source: urdufalak.net news desk