نمائندہء خصوصی
گزشتہ روز دوپہر ایلنگز رود Ellingsrud میں انٹر کلچرل وومن گروپ کے تحت ہونے والی فری نارویجن کلاس کی سال دو ہزار تئیس کی اختتامی کلاس کی الوداعی پارٹی تھی۔اس پارٹی میں ایک ویتنامی خاتون نے مشہور مچھلی کی ڈش سوشی تیار کی اور مہمانوں نے اس مہنگی اور لزیذ ڈش سے انجوائے کیا۔پارٹی میں تنظیم کی سربراہ اور عہدے داروں نے بھی شرکت کی جبکہ نارویجن سیکھنے والے مختلف طلباء نے بھی اس میں حصہ لیا۔
اب سال دو ہزار چوبیس سیشن کی نئی کلاس شروع ہونے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم نئی کلاس میں حصہ لینے والے طلباء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ہے جو لوگ اس میں حہ لینا چاہتے ہیں وہ فیس بک پر یا اردو فلک پر اپنا نام اور موبائل نمبر بھیج سکتے ہیں رجسٹریشن کے لیے
منجانب انٹر کلچرل وومن گروپ