اوسلو کی منفرد وومن آرگنائیزیشن انٹر کلچرل وومن گروپ کے تحت آلنا بی دیل فیورست میں خواتین کو فری نارویجن زبان سکھانے کی کلاسز بہت کامیابی سے جار ی ہیں۔یہ کلاسز باقائدگی سے بدھ اور جمعہ کی شام کو فیورست سینٹر کی ڈائکمانسکے لائبریری میں جاری ہیں۔بدھ کی شام چار سے چھ بجے جبکہ جمعہ کی شام پانچ سے سات بجے ہ کلاسز لی جاتی ہیں۔انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین کے مطابق خواتین ان کلاسز میں باقائدگی سے حصہ لے کر فری کلاسز سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔نارویجن سیکھنے والی خواتین میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ان خواتین میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کی خواتین بھی شامل ہیں۔جبکہ نارویجن سکھانے والی استاتذہ خواتین کا پینل کوالیفائڈ اساتذہ پرمشتمل ہے۔جن میں غزالہ نسیم،امتیاز یٰسین ،نصرت ،فائزہ اور شازیہ عندلیب شامل ہیں۔
جو خواتین اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں وہ اردو فلک کی ای میل پر یا اس فون نمبر پر رابطہ کریں۔
92871926
editor@urdufalak.net
انٹر کلچرل وومن گروپ کے تحت دس مئی کو فست لائیبریری میں ناروے کے یوم آزادی کے بارے میں پروگرام کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخری ہفتہ میں موسم بہار کا پروگرام کیا جائے گا۔جس کی تفصیلات جلد ہی شائع کی جائیں گی
UFN
Bohot shukria Shazia ji bohot ache alfaaz me likha he apne IKKG kee tanzeem ke bare me. Me chahtee hoon ke jo log zubaan kee wajah se peeche hein ya aur masail se dochaar hein unkee ham rehnumayee karsake. Kayee
qabil aur parhe likhe log Norway ake to NIL hojate hein sirf zubaan na ane kee wajah se. Allah Tala bhee pegham he ke doosron kee madat karein. Apne leye to har koyee jeeta he insaan woh he jo doosron ke kaam ay.
جی غزالہ شاہین صاحبہ بالکل درست کہا آپ نے کہ اپنے لیے تو سب ہی جیتے ہیں۔لیکن دوسروں کی خدمت بھی کرنی چاہیے۔آپکا بہت حوصلہ ہے کہ آپ لوگوں فری نارویجن زبان کی کلاسز لے رہی ہیں۔ہم سب آپکی بے لوث خدمت کے دل سے معترف ہیں۔آللہ آپکو بے بہا اجرسے نوازے۔آمین