انٹر کلچرل وومن گروپ نے سترہ مئی کو اپنے دفتر واقع اوسلو سینٹر کے فنکشن ہال میں ناروے کے قومی دن کے موقع پر ایک تقریب کا اہتام کیا۔تقریب میں تنظیم کے ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر تنظیم ی سربراہ غزالہ نسیم اور نارویجن ٹیچر سیگورد نے تقاریر کیں۔
غزالہ نسیم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ناروے نے وبائی مرض کورونا کے کٹھن مرحلے کے دو برس بعد ایک معمول کے مطابق یوم آزادی کا دن منایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ناروے کا قومی دن ہمارے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے اس لیے کہ یہ اس قوم کی آزادی کا دن ہے جس کی ترقی میں نارویجنوں کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
اس کے بعد نارویج ٹیچر سیگورد نے یوم ناروے کے حوالے سے اس تنظیم کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ یہ تنظیم بھی ناروے کے فلاحی مقاصد و پورا کرنی میں مدد کر رہی ہے جس میں انٹیگریشن اور زبان سے واقفیت اہم ہیں۔اس موقع پر ری ڈیزائن گروپ کی ڈیزائنر شبانہ خالد کی کارکردگی کو خاص طور سے سراہا گیا جنہوں نے ناروے کا قومی لباس نہائیت نفاست سے تیار کیا۔جبکہ مزید کواتین نے بھی اس کورس میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔شرکاء خواتین ے گروپ کے ڈیزائن کردہ ٹیکسٹائل کیلنڈروں کو بھی سراہا۔
تقاریر کے بعد خواتین نے مختلف موضوعات پر تبادلہء خیالات کیا۔جس میں مستقبل ے تنظیمی مقاصد اور خواتین کا تعاون شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ککنگ کورس کے گروپ کی خواتین کی جانب سے بنائیگئے لذیذ کھانوں سے شرکائے قریب کی ضیافت کی گئی۔جبکہ اس موقع پرشہلاء گوندل نے خصوصی طور پر رس ملائی پیش کی۔
source: urdufalak.net