رپورٹ نمائندہء خاص اردو فلک نیوز ڈیسک
آج صبح بدھ کے روز دو پہر ایک بجے انٹر کلچرل وومن گروپ کی خواتین حسب پروگرام تنظیم کی سربراہ غزالہ نسیم اور منتظم گروپ کے ساتھ ایکے برگ موزیم کی سیر کے لیے اوسلو سینٹرل اسٹیشن سے روانہ ہوئیں۔خنک موسم اور بارش کی پیشن گوئی کے باوجود گروپ میزئم کی سیر سے لطف اندوز ہوا۔
گروپ مکمل انتظامات کے ساتھ اور روبینہ جبین کے مزیدار کباب رول لے کر سیر کو نکلا۔ میوزیم کی سیر کے بعد گروپ اراکین نے کباب رول کھائے اور ایک بھرپور دن گزارنے کے بعدسب اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔یہ سیر مینٹل ہیلتھ اور کورونا
کے وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اور اسٹریس سے نبٹنے کے لیے ترتیب دی گئی تھی۔