نمائندہء خاص اردو فلک نیوز ڈیسک
اس ویک اینڈ میں آٹھ اکتوبر کو انٹر کلچرل وومن گروپ نے اپنے ممبر خواتین اور بچوں کا ایک ٹور ترتیب دیا۔ٹور میں چالیس بچوں اور عورتوں نے حصہ لیا۔گروپ نے ساس برگ اوسفولڈ صوبے میں واقعہ جھیل کے کنارے بنے ریسٹ ہاؤس میں تین روز تک قیام کیا۔اس دوران تنظیم کی جانب سے دو روزہ سیمینار اور ادبی شام کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساس
برگ میں واقع ڈائینوسار میوزیم کا دورہ بھی کیا۔
تفریحی ہٹ میں قیام کے دوران تمام خواتین کو کام کے لحاظ سے گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ تھا گروپس کے ذمہ ایک ایک کام لگایا گیا جس میں ناشتہ دوپہر کا کھانا اور شام کا کھانا بنانا ااور ڈائننگ ہال میں سرو کرنا شامل تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ گروپ میں شامل بچوں کے لیے بھی خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں میوزیکل چیر اور پرندوں کا کھیل کھیلا۔ آخر میں پروگرام کی منتظمین اور میزبانوں نے انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے بچوں کو انعامات تقسیم کیے۔
ہفتہ کے روز سیمینار کا موضوع وبائی مرض کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی اور مالیاتی مسائل اور انکے ممکنہ اور عملی حل تھے۔ اس سلسلے پہلے دن نفسیاتی مسائل اور ان کے حل کے لیے ڈاکٹر صوفیہ نے جسم میں کیمیائی تبدیلیوں پر روشنی ڈالی اور ان تبد یلیوں کو طبٓی نقطہء نظر سے حاضرین کو سمجھایا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں سائیکاٹرسٹ عظمیٰ گوندل
نے ایک سوالنامہ کے ذریعے نفسیاتی مسائل کی تشخیص اور ا نکے حل کے بارے میں بتایا۔ اور ان مسائل کی ایک وجہ وبائی امراض خاص طور سے کورونا کو بھی قرار دیا۔اس وباء کی وجہ سے مستقبل کے بڑھتے ہوئے مسائل جن میں تنہائی، خوف ڈیپریشن اور سماجی لا تعلقی شامل ہیں کے سد باب کے بارے میں معلومات فراہم کی۔
نفسیاتی مسائل کے سیمینار کے بعد ماحول کو خوشگوار بنانے کے لیے اور خواتین کا ڈپریشن دور کرنے کے لیے ادبی شام کا اہتمام کیا گیا۔یہ محفل اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے ادبی صفحے کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ادبی محفل میں اردو فلکڈاٹ نیٹ کے اسلامی صفحہ کی ایڈیٹر ساجدہ پروین اور رابطہ افسر غزالہ نسیم بھی شامل تھیں۔
ادبی محفل میں شریک خواتین نے اپنی زندگی کے دلچسپ واقعات اور مزاحیہ شاعری سنا کر محفل کو خوشگوار بنایا
دوسرے روز کورونا سے پیدا ہونے والے ڈپریشن اور اسٹریس کے مسائل کے بارے میں نیورو تھراپسٹ ساجدہ پروین نے سیر حاصل اور مفید گفتگو کی۔اس کے بعد انہوں نے خواتین کو اسٹریس سے نبٹنے کی عملی مشقیں بھی کروائیں۔
سیمینار کے بعد اردو فلک ڈاٹ نیٹ کے زیر اہتمام ایک ادبی محفل کا انعقاد کیا گیا۔محفل میں خواتین نے شعرو شاعری،مزاحیہ دلچسپ اور سبق آموز واقعات سنا کر محفل کو پر لطف بنایا۔
محفل کا آغاز شہلاء نے برف پانی کے موضوع پر نظم سنا کر کیا۔
اتوار کے روز چالیس خواتین اور بچوں پر مشتمل یہ قافلہ ناشتہ کے بعد مقامی جنگل میں ٹور پر گیا جس کے بعد سب نے دوپہر کا کھانا کھانے کے بعد اپنے اپنے گھروں کی راہ لی۔