گذشتہ روز بدھ کی دوپہر انٹر کلچرل وومن گروپ کا وبائی مرض کی وجہ سے پیدا ہونے والے ذہنی اورجسمانی مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے ترتیب دیا جانے والے پراجیکٹ کا آخری ٹور مکمل ہو گیا۔ جو کہ اوسلو کے ایک میوزیم میں گیا تھا۔وومن گروپ کا یہ ٹور گروپ لیڈر غزالہ اور شاہدہ بی بی کے ساتھ سخت سردی اور برفباری کے باوجود مکمل کیا گیا، ٹور میں شامل خواتین ٹور سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔ میوزیم کی سیر کے اختتام پر وومن گروپ کی طرف سے خواتین کو قریبی ریستوران میں کھانا کھلایا گیا۔
اس طرح اس سال کے آغاز میں شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ کامیابی سے
اختتام پذیر ہوا۔
آٗی سی کی معلمہ اور نیورو لنگوسٹک تھراپسٹ ساجدہ پروین نے انٹر کلچرل گروپ کی اس اال کی کارکردگی اور پراجیکٹس کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ تنظیم کے کارکنوں نے اس سال خراب حالات کے باوجود اپنے پراجیکٹس پر بہت اچھے طریقے سے کام کیا ہے۔ اور اس تنظیم میں مزید خواتین کو بھی شامل ہو کر اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔اس مقصد کے لیے تنظیم کو چاہیے کہ وہ اپنے پروگرام اوسلو کے علاوہ دوسرے علاقوں میں بھی کرے۔
source/ urdufalak news desk