رپورٹ نمائندہء خصوصی
بدھ کی شام انٹر کلچرل وومن گروپ کا سالانہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں تنظیم کے ممبران اور کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز با ضابطہ طور پرشرکاء کی اجازت سے نارویجن ٹیچر نے کیا۔ تنظیم کی سربراہ محترمہ غزالہ شاہین نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔اس کے بعد نائب صدر شازیہ عندلیب نے تنظیم کے چار مختلف پراجیکٹس کی تفصیلات بیان کیں۔جس کے بعد تنظیم کے دیگر معاملات سیمینار اور پراجیکٹس کے تحت چلنے والی مختلف ٹورز،پارٹیاں اور نمائشی پروگراموں تھراپی اور کورسز پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ان پروگراموں میں حصہ لینے والے ممبران نے ان پراجیکٹس کی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور وہ آئندہ بھی ان سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہتے ہیں۔
شازیہ عندلیب نے بطور پراجیکٹ مینیجر چاروں پراجیکٹس میں سے نتائج اور کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مدد آپ پراجیکٹ کے تحت منعقد کیے جانے والے کورسز اور سرگرمیوں کو پہلے نمبر پر قرار دیا۔ان نتائج کو ممبران کی رائے اور پسندیدگی کی روشنی میں مرتب کیا گیا۔اس ک ے بعد وہاں موجود ممبران نے مختلف سوالات کیے اور مشورے دیے۔جبکہ غزالہ نسیم نے یہ اطلاع دی کہ تنظیم نئے دفتر میں منتقل ہو گئی جو کہ پہلے سے ذیادہ بہتر اور کشادہ جگہ ہے۔اس لیے ممبران کے مشورے سے دفتر کی اففتتاحی تقریب کا دن ناروے کے یوم آزادی کے دن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
پروگرام کے اختتام پر تنظیم کی کمیٹی کے لیے تین نئے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا۔منتخب ہونے والے عہدے داروں کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔نتائض کو الیکشن کمیٹی نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔مجموعی طور پر یہ نہائیت کامیاب اور با ضابطہ پروگرام تھا جس میں تمام قوانین اور ضابظوں کے اندر تمام مراحل طے کیے گئے۔