اردو فلک نیوز ڈیسک
انٹرکلچرل وومن گروپ کے اراکین کا سالانہ اجلاس مورخہ پانچ مئی کو اوسلو میں برو گاتا ٹو میں منعقد ہوا۔اس موقع پر گزشتہ سال کے کمیٹی اراکین اور دیگرممبرخواتین نے شرکت کی۔تنظیم کی سربراہ محترمہ غزالہ نسیم نے تنظیم کے پچھلے سال کی کارکردگی پرروشنی ڈالی ۔انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال تنظیم کا اسکول اور گھر کے موضوع پر بننے والا پراجیکٹ کامیاب رہا۔یہ پراجیکٹ سن سن تھراسن اسکول اور آرلنگ اسکول میں والدین کے ساتھ چلایا گیا۔پراجیکٹ کی سربراہ علیشاہ اور افسانہ تھیں۔اس پراجیکٹ کا مقصد بچوں کی مائوں کو کمپیوٹر کی مدد سے اسکول کا کام کروانا اور والدین کی میٹنگ میں
حصہ لینے کی تربیت دینا ت۔
علیشا اور افسانہ کی محنت اوربہترین کار کردگی کی وجہ سیدونوں اسکولوں نے اگلے سال کے لیے بھی پراجیکٹ چلانے کی پیشکش کی ہے۔ محترمہ غزالہ صاحبہ نے اعلان کیا کہ اس سال انٹر کلچرل وومن گروپ کو پچیس ہزار کرائون کا فنڈ بھی ملا ہے۔ جو کہ ایک خوش آئند بات ہے۔
اس کے بعد تنظیم میں اگلے سال کے لیے باہمی اتفاق رائے سے مندرجہ ذیل افراد کو انتظامی کمیٹی میں منتخب کیاگیا۔
غزالہ نسیم اس سال بھی تنظیم کی سربراہ کے فرائض سرانجام دیں گی۔امتیاز یٰسین نائب صدر کے فرائض سرانجام دیں گی۔ثمینہ تنظیم کی جنرل سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیں گی۔جبکہ علیشا،افسانہ اور شازیہ تنظیم کمیٹی کیں اراکین ہوں گی۔
نئے سال کے لیے تنظیم ماہ اگست سے بچوں کی مائوں کو نارویجن زبان میںلکھنے اور سمجھنے میں عبور حاصل کرنے کا کورس کروائے گی۔اس لیے جو مائیں نارویجن زبان میں مہارت حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ تنظیم کی سربراہ غزالہ نسیم سے یا اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ای میل کے توسط سے سے رابطہ کر سکتی ہیں۔
good job,ghazala sister
Aunti Ghazala and Shazia Aap ko mubarik ho Project kamyab hone ki.best of Luck in future.