رپورٹ نمائیندہء خصوصی
آج جمعرات کے روز سیکرٹری برائے وزارت روزگار اور شمولیت نینسی ہرٹز کے ساتھ انٹر کلچرل وومن گروپ نے خصوصی ملاقات کی۔ انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم اور نائب صدر شازیہ عندلیب کے علاوہ مشیر سیگورد اور سیکرٹری ہلدے نے بھی دیگر ممبران کے ساتھ ملاقات کی۔اس میٹنگ کا مقصد نینسی ہرٹز کو گروپ کے مختلف پراجیکٹس میں تارکین وطن خواتین کو کروائے جانے والے کورسز اور ورکشاپس کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔اسٹیٹ سیکرٹری نے گروپ کی سرگرمیوں اور کوششوں کو سراہا اور انکی حوصلہ افزائی جرتے ہوئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
source:urdufalaknewsdesk