نمائندہء خصوصی
انٹر کلچرل وومن گروپ کے عہدے داروں نے اوسلو کے مرکزی علاقے میں واقع ترکش مسجد میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار کا موضوع تنظیمی نیٹ ورک میں ڈیجیٹل میڈیا کے کردار اور مستقبل کے بارے میں تھا۔ اس کانفرنس کے انعقاد میں ایمی اور کف کی تنظیموں نے میزبانی کی جبکہ تقریب میں شریک مختلف ممالک کا پس منظر رکھنے والی تنطیموں کے عہدے داران نے تنظیموں کے پراجیکٹس اور نیٹ ورک کے لیے مختلف ایپلیکیشنز اور ویب سائٹس کے استعمال پر روشنی ڈالی۔ ان تنطیموں میں صومالیہ، چین، ویت نام، کوریا ایرتھریا۔ پاکستان اور ترکی کا پس منظر رکھنے والی تنظیموں ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کا اپنے منصوبوں میں استعمال بتایا۔
سیمینار کے دوران مندوبین کی تواضع ترکش مشروبات اور کھانوں سے کی گئی۔
source/urdufalaknews desk