انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین نے ایمی تنظیم کی طرف سے اعزازی سفارتکار کا سرٹیفکیٹ حاصل کیا

انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ شاہین نے جمعرات کی شام اوسلو کے اوپرا ہاؤس میں منعقد ہونے والی ایک کانفرنس میں ایمی تنظیم کی جانب سے گڈ ول ایمبیسیڈر
(Goodwill embassidor)سرتیفکیٹ حاصل کیا۔یہ سرٹیفکیٹ انہیں اپنی تنظیم کی بہترین کارکردگی اور دوسری تنظیموں خاص طور پر ایمی کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے پر دیا گیا۔کانفرنس کی میزبانی کے فرائض صدر اور نائب صدر چنے اور روینہ نے سرانجام دیے۔
یہ کانفرنس ایمی کی تنظیم کی جانب سے اوپرا ہاؤس میں منعقد کی گئی تھی۔کانفرنس میں دس سے زائد تنظیموں کی سربراہان نے اپنے گروپس کے ساتھ شرکت کی۔کانفرنس کا موضوع ناروے مین تارکین وطن خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک اور انکی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مبنی تھا۔


تمام تنظیموں کی اراکین نے اس موضوع پر اظہار رائے کیا۔ایمی تنظیم نے مزید دو تنظیموں کو بھی اعلیٰ کار کردگی کے ایوارڈ سے نوازا جس میں ایک سرٹیفیکیٹ پولینڈ کی تنظیم کو دیا گیا جبکہ دوسرا ایوارڈ رابعہ تنظیم کی سربراہ کبریٰ کو دیا گیا۔رابعہ تنظیم کی سربراہ کبریٰ نے بتایا کہ انکی تنظیم پچھلے پچیس برس سے اوسلو میں فلاحی کاموں میں مصروف ہے۔اب وہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی غریب اور مستحق خواتین کے لیے شیلٹر ہومز بنانے کے پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔
کانفرنس کے بعد اوپرا کی شاندار عمارت کی سیر کروائی گی۔جو سب کے لیے بہت پر لطف اور دلچسپ تھی۔اسکی رپورٹ جلد ہی قائین کی خدمت میں پیش کی جائے گی۔
عمارت کی سیر کے بعد ایمی تنظیم نے تمام شرکاء کو قریبی ریستوران میں ضیافت دی۔ضیافت کے بعد تمام شرکاء کو اوپرا میں بلیک تھیٹر کی جانب سے اسٹیج شو دکھایا گیا جس کا مرکزی خیال ناروے میں ماضی میں سیاہ نسل کے لوگوں کے ساتھ ہونے والی بے انصافی تھی۔
source: urdufalaknewsdesk

اپنا تبصرہ لکھیں