رپورٹ نمائندہء خصوصی
انٹر کلچرل وومن گروپ کے تحت ہونے والی ری ڈیزائن کی کلاس کے گروپ نے سال کے اختتام پر ٹیکسٹائل پراڈکٹس کی نمائش اور پراجیکٹ میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے ایک پارٹی کا اہتمام کیا۔اسکا مقصد ری ڈیزائن کورس کی سرگرمیوں کو متعارف کروانا اوراس کے مقصد کو اجاگر کرنا تھا۔ پروگرام میں ٹیکسٹائل پراڈکٹس کی نمائش کے ساتھ ساتھ مارکیٹنگ اور تشہیر کے طریقوں کو بھی متعارف
کروایا گیا۔
پروگرام کی تیاری میں ری ڈیزائن پراجیکٹ کی ٹیم شبانہ خالد، شازیہ عندلیب اور ہلدے لوفتھو نے حصہ لیا۔اس پروگرام میں بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔پراجیکٹ کے تعارف میں ہلدے اور شبانہ نے اپنے اپنے کام کے طریقہ کار کے بارے میں حاضرین کو بتایا اور پراڈکٹس کی تشہیر کے لیے خاکے پیش کیے۔
پروگرام میں پاکستانی خواتین کے علاوہ نارویجن اور عراقی خواتین بھی شامل تھیں۔تعارف کے بعد پروگرام میں شریک خواتین نے اردو پنجابی اور نارویجن زبان میں گیت سنائے اوراختتام میں تنظیم کی سربراہ
غزالہ شاہین کی جانب سے حاضرین کی ضیافت روبینہ جبین کی تیار کردہ لذیز نان اور حلیم سے کی گیء۔
urdufalaknews desk