نمائندہء خصوصی
بدھ کی شام ٹور کے اختتام پر انٹر کلچرل وومن گروپ نے نیشنل تھیٹر کے قریب واقع سنیمہ گھر میں بارنے ورن کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔سیمینار میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ نسیم کو بھی بارنے ورن کے موضوع پر گفتگو کے موضوع پر مباحثہ میں خصوصی طور پر مدعو کیاگیا تھا۔پروگرام میں دوسرے مکاتب فکر کے لوگ بھی موجود تھے۔جبکہ شرکاء میں والدین بھی شامل تھے۔والدین نے مباحثہ کے بعد وہاں موجود والدین نے بھی مختلف سوالات کی اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک خاتون نے یہ رائے دی کہ بارنے ورن والے جو کہ ہمارے بچے چھوٹی چھوٹی وجوہات کی بناء پر اٹھا کر لے جاتے ہیں اور انہی بچوں پر سالانہ ایک ملین کراؤن کے قریب اخراجات اٹھاتے ہیں۔اگر ان میں سے آدھے اخراجات
والدین کو دے دیے جائیں وہ اپنے بچے کی بہتر طریقے سے پرورش کر سکتے ہیں۔
سیمینار کے اختتام پر نفسیاتی امراض کی تنظیم کی جانب سے چائے کا انٹظام بھی تھا اس کے بعد بولی وڈ کی فلم مسٹر چتر جی دکھائی گئی جو کہ بارنے ورن کے موضوع پر بنائی گئی تھی۔فلم نے ناروے میں کافی مقبولیت حاصل کی جبکہ بارنے ورن کے محکمے نے بھی اس پر نقطہ چینی کی۔تاہم اب یہ محکمہ بھی اپنے قوانین نرم کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔
source: urdufalak news desk