انٹڑ کلچرل وومن گروپ جزیرے کے ٹور پر

رپورٹ نمائندہء خصوصی

بدھ کی شام انٹر کلچرل وومن گروپ اوسلو کے مضافاتی ساحلی جزیرے

Hoved Øye

ہو ود اوئی نامی جزیرے پر پکنک کا پروگرام کیا۔پکنک میں خواتین اور بچوں سمیت تیس افراد تھے۔اس موقع پر خواتین اور بچوں کو مختلف تفریحی سرگرمیاں اور انعامی کوئز بھی کروائے گئے۔ اس کے بعد تنظیم کی طرف

سے ٹور کے شرکاء کی تواضع بریانی سموسے اور سویٹ ڈش سے کی گئی۔
سب خواتین اور بچوں نے تفریحی ٹور سے بھر پور لطف اٹھایا۔اوسلو کے ساحل سے جزیرے تک کا سفر ایک چھوٹی دو منزلہ کشتی کے ذریعے طے کیا گیا جو کہ چمکت سورج کی روشنی میں بے حد پر

لطف تھا۔سب لوگ واپسی پر بہت مسرور اور مطمئن نظر آ رہے تھے۔

نوٹ، اس سال موسم گرماء کی چھٹیوں میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے ماہ جولائی اور اگست میں ممبران کے لیے مختلف مقامات کے تفریحی ٹرپس کا اہتمام کیا ہے جس میں خواتین اور بچے بھی حصہ لے سکتے ہیں۔خواہشمند خواتین فری ٹورز میں حصہ لینے کے لیے فیس بک یا اردو فلک کے ذریعے ٹور کے لیے رجسٹریشن کروا سکتی ہیں۔اردو فلک فیس بک یا نیچے دیے گئے کمنٹ باکس مں میل لکھ کر معلومات حاصل کریں۔
Resource/urdufalak,.net

اپنا تبصرہ لکھیں