انٹیگریشن سینٹرز پر ورک پرمٹ جاری

اوسلو میں وینسترے پارٹی لیڈر Trine Skei Grande ٹرینے نے اعلان کیا کہ انٹیگریشن سینٹرز ناروے میں آنے والے تارکین وطن کو ورک پرمٹ جاری کریں گے ۔یہ اعلان انہوں نے جمعہ کے روز کیا۔انکا کہنا ہے کہ یہ بات کوئی معنی نہیں رکھنتی کہ پناہ گزین یہاں آ کر بغیر کسی کام کے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر انتظار میں بیٹھ جائیں۔انٹیگریشن یعنی نارویجن معاشرے کے طور طریقوں کو سمجھنے اور اس کے مطابق کام کرنے کے عمل کو تیز تر کرنے کے لیے حکومت نے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔اس سلسلے میں انٹیگریشن سینٹر بھی اسی کا حصہ ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں