انڈو نیشئین روزنامہ جکارتہ پوسٹ کے مطابق ایک بیس سالہ نارویجن سیاح کو ریسکیو ٹیم نے اس قت آتش فشاں پہاڑ کے لاوہ سے بچا لیا جبکہ وہ ممنوعہ علاقے میں داخل ہو چکا تھا۔یہ سیاح جسکی عمر بیس برس تھی لاوہ اگلنے والے آتش فشاں پہاڑ سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے سے ملا۔سیاح کی حالت خراب تھی اسے درد اورچکر محسوس ہو رہے تھے۔
انہیں قریبی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔مقامی ترجمان نے بتایا کہ سن دو ہزار سترہ میں یہ آتش فشاں پہاڑ متحرک ہو گیا تھا اور اس نے لاوہ اور دھواں اگلنا شروع کر دیا تھا۔اس کے بعد سے حکومت نے اس پہاڑ کو سر کرنے اور اس پر ہائیکنگ کرنے پر پابندی لگا دی تھی۔
بالی حکام کے مطابق یہ آتش فشانی پہاڑ سن دو ہزار سترہ کے بعد سے اکثر لاہ اگلاتا رہتا تھا۔جبکہ آخری مرتبہ پہاڑ نے اس جمعرات کے روز شام کو لاوہ اگلا۔لاوہ کی بلندی آسمان کو چھو رہی تھی۔جبکہ سترہ مئی کو پہاڑ نے دن میں دو مرتبہ لاوہ اگلا۔لاہ کی بلندی پانچ سو ار چھ سو میٹر تھی۔
جبکہ سن انیس سو ساٹھ میں اس پہاڑ نے ڈیڑھ ہزار افراد کی جانیں لے لی تھیں۔
NTB/UFN