وسیم ساحل
اکثر بحث ہوتی ہے کہ دنیا میں پہلے مرغی آئی ہے یا انڈہ ؟اس حوالے سے کبھی
اس پراسرار سوال کا منطقی جواب نہیں ملا لیکن اب ایک محققRebert Krulwichنے اس کا سائنسی جواب دے دیا ہے ،اگرچہ اس جواب کے نتیجے میں بھی ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
رابرٹ کا کہنا ہے کہ آج سے ہزاروں سال پہلے دنیا میں مرغی کا وجود نہیں تھا البتہ اس وقت اس سے ملتا جلتا ایک پرندہ موجود تھا جسے پروٹو چکن کانام دیا گیا ہے۔جب پروٹومرغی نے ایک انڈہ دیا تو یہ پہلے والے انڈوں سے ذرا مختلف تھا کیونکہ اس میں ایک جینیاتی تبدیلی ہو گئی تھی۔اس انڈے سے جو چوزا نکلا وہ پروٹو چکن نہیں بلکہ آج کی مرغی کی نسل کا آغاز تھا۔
وقت گزرنے کے ساتھ پروٹو چکن کی نسل ختم ہو گئی اور صرف وہ مرغیاں باقی رہ گئیں جنہیں آج ہم جانتے اور پالتے ہیں لہذا اس تحقیق کے نتیجہ میں یہ تو ثابت ہو گیا کہ آج کی مرغی اور انڈے میں سے پہلے دنیا میں آنے والی چیز انڈہ تھی لیکن اب یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ پروٹو چکن دنیا میں پہلے آیا یا اس کا انڈہ۔
Waseem Haider