انڈیا میں کورونا کا قہر، مولانا طارق جمیل نے پیغام جاری کردیا

انڈیا میں کورونا کا قہر، مولانا طارق جمیل نے پیغام جاری کردیا

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کورونا کی بدترین لہر کے شکار بھارت کیلئے دعائے خیر کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ وہ دعا کرتے ہیں کہ انڈیا سمیت دنیا بھر میں کورونا کی وبا سے متاثر ہونے والے افراد جلد از جلد صحتیاب ہوں۔ اللہ تعالیٰ انسانیت کے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں اس وبا سے نجات عطا فرمائے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں “پرے فار انڈیا” اور ” پاکستان سٹینڈز وِد انڈیا” کے ہیش ٹیگز بھی استعمال کیے۔

خیال رہے کہ انڈیا اس وقت کورونا کی تیسری لہر کی لپیٹ میں ہے اور یہاں بڑے پیمانے پر لوگ اس وبا سے متاثر ہو رہے ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈیا میں اوسطاً تین لاکھ 10 ہزار سے زائد کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں