انیس سالہ شامی پناہ گزین ہاتھا پائی میں زخمی

ویسٹ فولڈ کے یک پناہ گزین کیمپ میں ایک انیس سالہ شامی پناہ گزین اپنے روم میٹ کے ساتھ ہاتھا پائی اور جھگڑا کرنے کی وجہ سے زخمی ہو گیا۔اسے زخمی حالت میں ہسپتال داخل کر دیا گیا ہے۔لڑائی کا یہ واقعہ اوسلو فیور سینٹر میں پیش آیا جو کہ محکمہء امیگریشن نے پناہ گزینوں کے لیے کرائے پر حاصل کیا ہوا ہے۔
ویسٹ پولیس کی آپریشن لیڈر آنے Anne Meyer نے کہا کہ ہمیں رات نو بجے کے بعد اطلاع ملی کہ کیمپ میں ایک شخص اپنے روم میٹ کے ہاتھوں پٹنے کی وجہ سے شدید زخمی حالت میں ہے۔چوٹیں اس کے سر پر آئی ہیں مگر اسکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ابھی تک اسے زخمی کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا نہ ہی لڑائی کی وجہ معلوم کی جا سکی ہے۔آپریشن لیڈر نے کہا کہ ہمیں اس واقعہ کی تحقیق کرنا ہو گی۔
برون استاد ہاؤس کے اس پناہ گزین سینٹر میں ایک ہزار پناہ گزین ہیں۔یہاں کی مقامی پولیس نے اس واقعہ پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں