”ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی “مشکل وقت میں چغتائی لیب نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کر دی

”ان لوگوں کو کورونا ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت دی جائے گی “مشکل وقت میں چغتائی لیب نے پاکستانیوں کی بڑی مشکل حل کر دی

پاکستان نے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو تا چلا جارہاہے اور اب تک 5716 افراد میں مہلک وبا کی تشخیص ہو چکی ہے ، پرائیوٹ سطح پر ٹیسٹ کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث اکثر افراد ٹیسٹ کی سہولت سے محروم ہو رہے ہیں جس کو مد منظر رکھتے ہوئے چغتائی لیبارٹری کی جانب سے حکومتی کوششوں کے بعدزبردست فیصلہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چغتائی لیب انتظامیہ نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ذاتی کاوش پر روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے 60 سال سے زائد کے پہلے 100 مشتبہ مریضوں کے تشخیصی ٹیسٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے چغتائی لیب کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور کہا کورونا وائرس کا تشخیصی ٹیسٹ کروانے والے عام عوام کیلئے 50 فیصد رعایت کے اعلان پر چغتائی لیب انتظامیہ کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینے میں نجی سکیٹر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کورونا وائرس پر قابو پانے تک چغتائی لیبز کی تشخیصی ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں