اردو فلک ڈاٹ نیٹ نیوز ڈیسک
آشم شہر کو ریڈ زون علاقہ قرار دے دیا گیا۔
صوبہ اوسفولڈ کے شہر آشم میں وبائی مرض کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے حکام نے شہریوں پر ایک ہفتہ تک کے لیے شہر سے باہر جانے اور دوسرے شہروں کے لوگوں سے ملنے جلنے پر پابندی لگا دی ہے۔صرف ملازمت کرنے والے افراد کو آنے جانے کی اجازت ہے بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے افراد کو جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لاک داؤن میں نرمی اور بیرون سفر پر پابندی ختم ہونے کے بعد سے پورے ناروے کے مختلف شہروں اور علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔جس میں اوسلو بھی سر فہرست ہے۔آشم شہر کا معروف سومنگ پول وہاں کے ملازمین میں وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے سب سے پہلے بند کیا گیا تھا۔
جس کی وجہ سے کئی افراد قرنطینہ میں بھیج دیے گئے ہیں جبکہ پبلک گیدرنگز اور پارٹیوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وبائی مرض میں اضافہ کے ساتھ ہی آن لائن فوڈ سپلائی کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے۔
NTB/UFN