اوسلواسٹیشن پرمسلمان طالبات کی طرف سےپیغام سیرت کتابچے کیساتھ سفید گلابوں کی تقسیم

ساجدہ پروین اوسلو
انّا ارسلنک الاّر حمتہ لالعالمین۔

اے نبیؐ ہم نے آپ کو رحمتہ للعلمین بنا کر بھیجا ہے۔

اگرچہ ہر سال ہی مسلمان ربیع الاوّل میں نبی ؐسےاظہارِمحبت کے لئے بڑے ذوق و شوق سے محفلیں سجاتے ہیں۔اور ہر شخص ہی اپنے اپنے انداز سے اظہارِ محبت کرتا ہے اسلامک کلچرل سنٹر کے طلبہ و طالبات نےانداز میں محمدؐ سے اظہار محبت کامنفرد طریقہ اختیار کیا ہے۔ آج ۱۳،فروری اوسلو کے مرکز میں واقع مختلف ٹرین اسٹیشن پر ان نوجوانوں نے گلاب کے ایک پھول کیساتھ،سیرت مصطفٰی پر مبنی تعارفی ورقہ تقسیم کیا۔

ان نوجوانوں  طلبہ و طالبات کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ دنیا جان لے کہ جس نبی کی ذات کو بغیر جانے و سمجھے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اسکیسیرت کیسی تھی اور اسکا پیغام کیا تھا۔اس موقع پرناروے کی کلچرل منسٹر بھی ان نوجوانوں سے ملاقات کے لئے پہنچیں۔

Sajida Parveen

اپنا تبصرہ لکھیں