اوسلو سنٹر گرن لاند کے اسمال گانگن میں ایک بیس سال سے ذیادہ عمر والے شخص کو پیٹ اورکولہوں پر ضربیں لگائی گئیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات یہ واقعہ پونے پانچ بجے پیش آیا۔ایک نوجوان کو تین افراد نے مل کر پیٹا اور زخمی کر دیا۔پولیس آپریشن لیڈ تھوررگل برانڈ سن
Tor Gulbrandsen کے مطابق انہیں جمعہ کی رات ایک فون موصول ہوا جس میں لڑائی کی اطلاع دی ئی تھی۔وہ جب جائے وقوعہ پہ پہنچے وہاں ایک شخص زخمی حالت میں ملا جسے علاج کے لیے اوسلو کے اولے وال ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے وڈیو چلا کر دیکھی جس میں ایک شخص جو سب سے ذیادہ پٹائی کر رہا تھا ۔اسے گرفتار کر لیاگیا ہے۔جھگڑا کرنے والے چاروں افراد غیرملکی پس منظرکے مالک ہیں۔
NTB/UFN