اوسلو سے رائن ائیر کی ایک فلائٹ کواس وقت پولینڈ میں ہنگامی بنیادوں پر لینڈنگ کرنی پڑی۔ جب عملے کو اوسلو ائیر پورٹ سے جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔بعد ازاں تحقیق یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔یہ واقعہ جمعرات کی صبح کو پیش آیا۔رگے کے ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی رائن ائیر کی فلائٹ کو ہنگامی بنیادوں پر پولینڈ کے وارسا ائیر پورٹ پر اتارا گیا۔جمعرات کی صبح ایک نامعلوم فون نے اوسلو ائیر پورٹ کو اطلاع د ی کہ رائن ائیر کے جہاز میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔جس کی وجہ سے بم ڈ سپوزل عملے نے ہوائی جہاز کو کسی قسم کے حادثہ سے بچانے کے لیے وارسا ائیر پورٹ پراتارلیا۔
بم کی دھمکی ی وجہ سے ہوائی جہاز کو سوا آٹھ بجے دو گھنٹے کی تاخیر سے اتارا گیا تھا۔ہوائی جہاز میں ایک سو اڑسٹھ مسافرسوار تھے۔
NTB/UFN