اوسلو تھوئین میں اسلامک کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام شاندار مینا بازار

)نمائندہء خصوصی اردو فلک نیوز ڈیسک (
اس ہفتے اوسلو میں اسلامک کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام بہت بڑا مینا بازار منعقد ہوا۔اس تقریب میں اوسلو اور دور دراز علاقوں سے خواتین اور بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ مینا بازار میں کھانے پینے کی اشیاء،کپڑوں اور کتابوں کے اسٹالز لگائے گئے۔یہاں نہ صرف پاکستانی بلکہ نارویجن اور دوسرے ممالک کے تارکین وطن نے بھی اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی۔مینا بازار کی منتظم اعلیٰ نعیمہ فاروقی اور الماس علی تھیں۔ انکے زیر اہتمام اس کلچرل پروگرام کو شرکاء نے بہت سراہا۔مجموعی طور پر یہ نہائیت کامیاب تقریب تھی۔جس میں خواتین اور بچوں نے اپنے وطن کے کھانے کھائے اور مہندی بھی لگوائی۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں