اوسلو ریلوے اسٹیشن پر نقلی بم

اوسلو کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر ہفتہ کی شام کپولیس کو شام چھ بجے ایک بیگ ملا جس میں ایک بم پڑا تھا۔اس بم کو اصل بم کی طرھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔پولیس کے چیک کرنے پر بم بے ضرر ثابت ہوا۔ریلوے لائن کے چار ٹریک پر ٹریفک روک دی گئی تھی ۔جس دوران بم ڈسپوزل اسکواڈ بم کو جانچ رہا تھا۔ہم نے چھ بجے سے کچھ پہلے ایک مشکوک بیگ کا نوٹس لیاجسے فوری طور پر جانچا گیا ۔اس دوران پولیس نے اسٹیشن کے مختلف حصوں کو گھیرے میں لے لیا۔یہ بیگ ٹرین کے ٹریک نمبر نو اور دس پر پایا گیا تھا۔یہ بات پولیس آریشن لیڈر اولا کروکان نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتاائی۔
سات بج کر اکیس منٹ پر پولیس نے بم کے بے ضرر ہونے کا اعلان کر دیا۔جس کے بعد اسٹیشن عام ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔پولیس نے اس معاملے کو انتہائی حساس اور مجرمانہ کوشش قرار دیتے ہوئے کیس درج کر لیا ہے اور اسٹیشن کی وڈیو فوٹیج چیک کرنا شروع کر دی ہے تاکہ مجرم کا پتہ لگایا جا سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں