اوسلو میں قومی اسمبلی روڈ پر واقع نارویجن سونے کے زیورات کی دوکان Thune پر دو افراد نے ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی۔عینی شاہدوں کے مطابق ڈاکو دو پہیوں کی سائیکل پر سوار تھے۔انہوں نے دوکان میں داخل ہو کر وہاں موجود عملہ کو اصلحہ دکھایااورگولیاں چلنے کی آواز بھی سنی گئی۔ جبکہ لوگوں کے راستے میں روکاوٹ ڈالنے کے لیے انہوں نے راستے میں کیل بکھیر دیے تھے۔پولیس کو سوموار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے اوسلو شہر میں داکے کی اطلاع ملی۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو آکرش ایلوا Akerselva کے علاقے سے گرفتار کر لیاگیا۔
تاہم پولیس نے ابھی تک لوٹے جانے والے اسباب کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔تفتیشی پولیس آفیسر ہاکے اسٹرانڈ Hekkelstrand کے مطابق ابھی تک اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے کہ مسروقہ مال کہاں گیا۔اس سلسے میں دوکان کے اندر اور اس جگہ کو شامل تفتیش کیا گیا ہے جہاں پر سے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔تاہم ڈاکے کی واردات کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
NTB/UFN