اوسلو کے مرکز میں کوڑا کرکٹ صاف کرنے والی کمپنی کے گودام سے شروع ہونے والی آگ میں دو افراد جھلس گئے۔یہ آگ کئی گھنٹوں تک برقراررہی۔آگ کے شعلے اوردھواں پورے شہر میں دیکھا جا سکتا تھا۔آگ بجھانے والا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔جبکہ پولیس نے شہریوں سے کھڑکیاں بند رکھنے کی درخواست کی ہے۔یہ دفتر ریل کی پٹڑی کے قریب واقع ہے تاہم ریلوے کی ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔یہ آگ پرانے کاغذات کے گودام سے شروع ہوئی تھی۔
NTB/UFN