اوسلو سے پاکستانی خاتون سیاستدان افشاں‌رفیق کا پیغام

اوسلو سے سابق پارلیمنٹ ممبر اور ہوئرے پارٹی کی اوسلو سے الیکشن میں کھڑی ہونے والی سیاستدان افشاں رفیق نے ایک خوبصورت آڈیو پیغام میں موجودہ الیکشن کی صورتحال کے بارے میں بتایا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اوسلو میں اس وقت ہوئرے پارٹی اکثریتی ووٹوں کے ساتھ جیت تو گئی ہے لیکن پارٹی کے ساتھ سیاستدانوں کی کارکردگی حکومت بنانے کے لیے نا کافی ہے اس لیے اوسلو صوبہ میں آربائیدر پارٹی ماحولیاتی پارٹیوں سرخ،سبز اور ایس وی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔
جبکہ افشاں رفیق اور دیگر مقامی سیاستدانوں کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور انکے حتمی نتائج کا اعلان جمعہ کے روز تک کر دیا جائے گا۔افشاں رفیق نے ان تمام احباب اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انکی سیاست میں واپسی کا خیر مقدم کیا ہے اور انہیں ووٹ ڈالے انہوں نے کہا کہ اگر وہ جیت گئیں تو وہ ضرور اپنی کمیونٹی کے مسائل حل کریں گی اور انکے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گی۔تمام پاکستانیوں اور بالخصوص اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ٹیم کی نیک تمنائیں اور دعائیں افشاں رفیق کے ساتھ ہیں۔

source urdufalak.net

اپنا تبصرہ لکھیں