اوسلو کے مرکزی علاقہ میں پرائیویٹ کار پارکنگ ایریا کے خاتمہ کے ساتھ ہی چالیس مزید ایسے کار پارکنگ ایریاز بنائے گئے ہیں جو کہ معزور لوگوں کے استعمال کے لیے ہیں۔اس طرح اب اوسلو میں معذوروں کے لیے کل ایک سو اٹھائیس کار پارکنگ ایریاز موجود ہیں۔ سٹی کونسلر ہانے Hanna E. Marcussen کا کہنا ہے کہ اوسلو شہر کے مرکز میں رہنے والے بچوں نو جوانوں اور معمر افراد کے لیے بالکل اچھے انتظامات نہیں ہیں۔
شہر کے مرکزی علاقے میں کار پارکنگ ہٹا کر ذیادہ سے ذیادہ پارک کھیل کے میدان اور پیدل چلنے والوں کے لیے سہولیات مہیاء کی جائیں گی۔
اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں کاروباری مراکز کے باہر ستائیس مزید پارکنگ ایریاز مہیاء کے جائیں گے۔اس کے قیام سے علاقے میں کام کرنے والے ہنر مندوں اور سامان لانے لے جانے کی سہولتوں میں اضافہ ہا گا۔
NTB/UFN