اوسلو مں غزالی فاؤنڈیشن کی جانب سے مشاعرہ کا انعقاداور اہم شخصیات کی شرکت

نمائندہء خصوصی،اردو فلک نیوز ڈیسک
ہفتے کی شام غزالی فاونڈیشن کی جانب سے ایک مشاعرہ اور ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام کی میزبانی اوسلو سے محمد طیب نے کی۔جس میں پاکستان سے معروف ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ان میں معروف کالم نگار اوریا مقبول ،شاعر انور مسعود،خالد مسعود بٹ شامل تھے۔اوسلو سے اسلامک کلچر سینٹر کے مولانا محبوب الرحمان نے بھی شرکت کی اور سچی کھری باتیں خوشگوار اناز میں کر کے شرکاء کا دل موہ لیے۔اس کے بعد کالم نگار اور اینکر اوریاء مقبول جان نے اپنے جوش خطابت سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔اس کے بعد مزاحیہ شاعر انور مسعود نے اپنا کلام شرکاء کو سنای اور داد وصول کی۔پروگرام میں بڑی تعداد میں ادبی تنظیموں اور خواتین نے شرکت کی۔
شرکاء نے غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکولوں کے ضرورتمند طلباء کے لیے دل کھول کر فنڈز دیے۔
UFN

اپنا تبصرہ لکھیں