اوسلو میں عمران خان کی کال پر احتجاجی جلسہ

اتوار کی سہ پہر اوسلو میں پاکستانی کمیونٹی نے نیشنل تھیٹر کے پاس عمران خان کی کال پر جلسے کا اہتمام کیا۔یہ جلسہ حاجی افضال کی قیادت میں کیا گیا۔
خواتین کے گروپ کی قیادت حرا بانو نے کی۔جلسہ میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین مردوں بچوں اور نو جوانوں نے شرکت کی۔ جلسہ میں پاکستانیوں کے علاوہ نارویجن سیاستدانوں نے بھی شرکت کی اور پاکستان میں ہونے والی بے انصافی اور انسانی حقوق کی پامالی کی مذمت کی اور پاکستان کے ہر دلعزیز لیڈر پی ٹی آئی کے رہنماء سابق وزیر اعظم عمران خان کی بلا مشروط رہائی کا مطالبہ کیا۔ پروگرام میں‌آربائیدر پارٹی کے لیڈر فرودے یاکوبسن اور سینٹرل پارٹی کے سیاستدان گائر لیپے ستاد نے بھی مجمع سے خطاب کیا. مجمع نے موجودہ حکومت کے عہدے داروں اور ملک میں ہونے والی بے انصافی پر کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
مختلف رہنمائوں نے جلسہ گاہ میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پروگرام میں سخت بارش اور برفباری کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔اکثریت نے چھتریوں کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ جلسہ میں مختلف تنظیوں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔
جلسہ میں انٹر کلچرل گروپ کی انتظامیہ کمیٹی کی اراکین اور ممبران نے بھی شرکت کی۔جبکہ گروپ کی ممبر اور اردو فلک ڈاٹ نیٹ کی ہوم ایڈیٹر ڈاکٹر شہلاگوندل نے موقع کی مناسبت سے ملکی حالات پر مبنی نظم سنا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔
تمام حاضرین نے اس موقع پر وطن عزیز کی سالمیت اور قانون کی بالا دستی کی پر زور اپیل کی۔

اوسلو میں عمران خان کی کال پر احتجاجی جلسہ“ ایک تبصرہ

  1. اب احتجاج دوبارہ سے کرنا چاہیے اب جو بربریت کی ھے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔اتنا ظلم فسطائیت

اپنا تبصرہ لکھیں