اوسلو میں آگ جلانے کی ممانعت

اوسلو میں مقامی میونسپلٹی نے شہریوں کو ایک ٹیکسٹ پیغام میں خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے لان میں باربی کیو کی غرض سے آگ نہ لگائیں۔اس لیے کہ آجکل ذیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے آگ پھیلنے کا خدشہ ہے۔مقامی حکام نے شہریوں کو اپنے پیغام میں یہ انتباہ کیا ہے ہ وہ جنگلوں درختوں اور جزیروں کے پاس آگ نہ لگائیں۔اس پر مکمل پابندی ہے۔
جبکہ رن گ تھری کے لاقے میں اپنے گھر کے لان میں کسی پارک یا شہر کے اندر اپنی ذمہ داری پر باربی کیو کے لیے آگ جلانے کی اجازت ہے۔لیکن یاد رہے کہ ایک مرتبہ استعمال ہونے والی ڈسپوزیبل گرل کو پھینکنے سے پہلے پانی سے بجھانا نہ بھولیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں