رپورٹ نمائندہء خصوصی فوزیہ وحید
اوسلومیں ہاؤگن اسکول ہوئی بروتن میں ہفتہ کے روز انٹر کلچرل وومن گروپ کی جانب سے عیدملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔تقریب میں پاکستانی اور دوسرے ممالک کی خواتین بچوں اور فیملیز نے شرکت کی۔جبکہ عید ملن پارٹی میں پاکستانی ڈشز لباس اور مہندی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔جہاں تقریب کے شرکاء نے خریدادری کی اور لذیذ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوئے۔
تقریب کے آغاز میں انٹر کلچرل وومن گروپ کی سربراہ غزالہ صا حبہ نے وومن گروپ کے تعارف کے ساتھ ساتھ اسکی کارکردگی مقاصد اور پراجیکٹس پر روشنی ڈالی۔اس کے بعد اسٹیج پر سری لنکن رقص کیا گیا۔جبکہ تقریب کی کوریج کے لیے وہاں مختلف چینلز کے نمائندے بھی موجود تھے۔
عیدملن پارٹی میں مہمانوں نے مہندی لگوانے اور خوبصورت ایمبرائڈری کی چادریں بہت پسند کیں۔یہ چادریں رابعہ تنظیم کی سربراہ کبریٰ صاحبہ نے خاص طور سے پاکستان سے بنوائی تھیں۔
کھانے کے اسٹالز انٹر کلچرل وومن گروپ کی ممبران نے لگائے۔جبکہ تنظیم کی ممبران نے تقریب کے انتظامی امور میں بھرپور حصہ لیا۔ ان میں تنظیم کی سیکرٹری نصرت بی بی،گروپ ممبر روبینہ اسلم، سرپیل، فوزیہ وحید، ربیعہ اور شازیہ تھیں شامل تھیں۔
UFN
Bohot shukrya Shazia ji