اوسلو کے گارڈیمون ائیرپورٹ پر ایمرجنسی پاسپور ٹ بنانے کی سہولت پولیس کا عملہ کم ہونے کی وجہ سے محدود کر دی گئی ہے۔اس سلسلے میں امیرجنسی پاسپورٹ بنانے کے لیے مقامی پولیس سے رابطہ کرنا ہو گا۔
اوسلو گارڈیمون ایئرپورٹ پر اس موسم سرماء میں پولیس کا عملہ کم ہونے کی وجہ سے ائیر پورٹ ٹرمینل پرپولیس کا دفتر گاہے بگاہے بند کر دیاجائے گا۔ٹرمینل پر موجود پولیس پوسٹ عام طور سے سات گھنٹے تک کھلی رہتی ہے۔گارڈیمون پولیس سیکشن ہیڈ آفیسر لارش ہیگارڈ کا کہنا ہے کہ ہمیں عملے کی کمی کی وجہ سے یہاں کم ٹائم دینا پڑے گا تاہم بارڈر اور پولیس کنٹرول کے معاملات کو ترجیح دی جائے گی۔
ایمرجنسی پاسپورٹ ہر ملک میں قبول نہیں کیے جاتے
جب ائرپورٹ پر پولیس دفتر بند ہو گا اس وقت ایمرجنسی پاسپورٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔ایمرجنسی پاسپورٹ جاری کرنے کی بنیادی ذمہ داری مقامی پولیس اسٹیشن کی ہے۔یہ ایمرجنسی پاسپورٹ صرف ایک ٹرپ کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تمام ممالک ایمرجنسی پاسپورٹ قبول بھی نہیں کرتے۔اس لیے کہ یہ پاسپورٹ ہاتھ سے لکھے جاتے ہیں۔یونائیٹڈ اسٹیٹس۔انڈیا اورقطر کے ممالک ان میں شامل نہیں ہیں۔تاہم اس سلسلے میں متعلقہ ملک کے سفارت خانے سے رابطہ ضروری ہے۔
دونوں والدین کے دستخط ضروری
اس سلسلے میں یہ بات ضروری ہے کہ بچوں کے پاسپورٹ پردونوں والدین کے دستخط ضروری ہیں خواہ بچہ ان میں سے ایک کے ساتھ ہی کیوں نہ سفر کر رہا ہو۔اس کے علاوہ ائیر پورٹ پر مستقل پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاتابلکہ ا سکے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرنا ہو گا۔
پولیس آفیسر ہیگ اسٹاڈ نے بتایا کہ عام پاسپورٹ اورایمرجنسی پاسپورٹ کی فیس ایک جتنی ہے۔اسکے لیے دو پاسپورٹ سائز تصاویر اور شناختی کارڈ لازمی ہے۔
NTB/UFN