اوسلو کے ایک ریستوران میں ایک شخص کو رقم لے کر نارویجن سیکورٹ کے خلاف جاسوسی کرنے اور اہم ملکی معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ چلایا گیا۔پچاس سالہ شخص کے پاس نارویجن نیشنلٹی ہے جبکہ اسکا آبائی ملک کوئی اور پے۔
نارویجن کمپنی کے ملازم شخص کو سوموار کے روز چار ہفتے کے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اس بات کا اقرار کیا کہ اس نے معلومات فراہم کرنے کے لیے رقم وصول کی تھی لیکن اس نے اس کام کے خطرناک ہونے کا اقرا نہیں کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ وہ یہ بات سمجھ گیا ہو کہ وہ کس سے معلومات شئیر کر رہا ہے اس لیے اس نے ھساس معلومات اسے نہ دی ہو۔
ڈسٹرکٹ عدالت نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ اس شخص کی میٹنگز خفیہ تھیں اور وقفہ وقفہ سے ہوتی رہی ہیں۔ اس شخص کو ہفتہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔سیکورٹی پولیس کے مطابق اس شخص نے اس بات کا اقرار کیا تھا کہ وہ کچھ دیر پہلے روسی افسر سے ملاقات کر رہا تھا۔
NTB/UFN