اوسلو میں ایک شخص پتھراؤ سے زخمی

اوسلو میں ایک نوجوان جو کہ نائٹ ڈیوٹی پر تھا نا معلوم شخص کے پتھراؤ سے زخمی ہو گیا۔ یہ واقعہ استوونر میں منگل کی رات پیش آیا۔اس علاقے میں پتھر مارنا ایک مسلہء ہے۔رات کی ڈیوٹی پر موجود نو جوان اہلکار ایوب زینکی جوکہ تنظیم Natteravnene کے سربراہ بھی ہیں نے کہا کہ ستوونر کے علاقے میں تشدد اور جھگڑے کے واقعات معمول کا حصہ بنتے جا رہے ہیں میں خود بھی ایک ایسے گروپ میں پلا بڑھا ہوں جو کہ پتھر پھینک کر لطف اندوز ہوتے تھے۔زینکی نے کہا کہ پتھراؤ کرنے والے گروہ کے اراکین کے گھروں میں کچھ مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ ایسا کرتے ہیں۔
علاقے کی پولیس نے اس سلسلے میں مقامی افراد سے بات چیت کی تاکہ اس مسلے پر قابو پایا جا سکے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں