اوسلو میں ایک چالیس سالہ عورت نے ایک تیس سالہ شخص کو جان سے مارڈالا۔یہ واقعہ منگل کی رات ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا۔یہ واردات گریفسن کے علاقے میں ایک بلاک میں ہوئی ۔واردات کے وقت دو بچے بھی گھر میں موجود تھے۔وہ بچے مقتول کے تھے۔ان میں سے ایک نے پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔مقتول کی عمر تیس برس تھی۔ملزمہ نے مقتول کو چاقو کے وار سے ہلاک کیا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے۔
NTB/UFN