اوسلو میں ایک ڈاکو نے ماسک پہن کر دوکان لوٹ لی

اوسلو سینٹر میں آج ایک شخص نے ماسک پہن کر اور ہاتھ میں چاقو پکڑ کر نارویسن دوکان کو لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق آج سوموار کے روز سہ پہر پونے تین بجے ایک درمیانے قد کا شخص جسکی رنگت گہری تھی نے ماسک پہن رکھا تھا اور ہاتھ میں چاقو لے کر دوکان میں داخل ہوا اور دوکاندار کو لوٹ کر چلتا بنا۔اس نے سیا ہ رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا۔اپنے حلیہ کی وجہ سے وہ کسی افریقی ملک کا باشندہ لگ رہا تھا۔دوکان لوٹنے کے بعد اسکا رخ اوسلو کے مرکزی ٹرین اسٹیشن کی جانب تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں