اوسلو میں تین افراد لڑائی کے بعد گرفتار

اوسلو میں سنسن کے علاقے میں کئی افراد اتوار کی رات کے پچھلے پہر لڑائی میں ملوث پائے گئے۔مقامی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پہ پہنچ کر کاروائی کی۔پولیس نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ جب پولیس لڑائی جھگڑے کی جگہ پر پہنچی وہاں ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا تھا۔وہ شخصزخمی حالت میں تھا۔پولیس نے اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر لیا ہے۔تا ہم اسکی حالت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔وارادت کی جگہ سے تین مشتہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان تینوں کو پولیس نے تفتیش کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں