اب اوسلو میں نرسری اسکولوں کو رات کی شفٹ میں بھی کھولنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں شہری کونسل باہمی مشاورت میں مصروف ہے۔جمعہ کے روز ناروے کی آربائیدر پارٹی سوشلسٹ پارٹی اور گرین پارٹی نے مشترکہ طور پر اوسلو میں انتظامی امور پر کام کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔سوموار کو گیارہ بجے ریڈ گرین پارٹی نے اوسلو میں اپنا منشور پیش کرنا ہے۔
جبکہ تینوں سیاسی پارٹیوں نے اس بات کا متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اوسلو میں بچوں کے لیے نرسری اسکولوں میں مزید تین ہزار سیٹیں فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ اس بات پربھی غور کیا جا رہا ہے کہ نرسری اسکولوں کو رات کے وقت اور ویک اینڈ زپر بھی کھولا جائے جبکہ والدین شفٹ ڈیوٹی کر رہے ہوتے ہیں۔ریڈ گرین پارٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ اسکولوں اور نرسری کے بچوں کو بس اور ٹرین میں مفت سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔جبکہ طلباء میوزیم میں فری جا سکیں گے۔اسی پارٹی نے یہ تجویز بھی دی ہے کہ شہرمیں گاڑیوں کا رش کم کیا جائے بے شک بڑی شاہراہ موٹر وے اٹھارہ مکمل ہو جائے۔اس تجویز کی کئی لوگوں نے مخالفت کی۔
NTB/UFN