اوسلو میں دو آدمیوں کو پسٹل سے دھمکی

اتوار کے روز اوسلو پولیس ایسے نوجوان لڑکوں کی تلاش میں تھی جنہوں نے ایک شخص کو پستول دکھا کر دھمکی دی تھی۔نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہء پولیس کی ماریتا Marita Aune نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کو یہ اطلاع ملی کہ پانچ لوگوں کا گروہ جس میں سولہ برس سے لے کر اٹھارہ برس تک کے لڑکے شامل ہیں لوگوں کو پستول سے دھمکیا ں دے رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس گروہ کے پس ایک پستول نماء آلہ ہے۔پونے دو بجے پولیس نے آس پاس کے علاقوں میں اس گروہ کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کی رسائی جس گروہ تک ہوئی وہ رپورٹ میں بتائی گئی تفصیلات کے مطابق تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں