اوسلو میں دو افراد فائرنگ کے الزام میں گرفتار

اوسلو کے مرکزی عماقے کارل برنس کے ایک اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی وجہ سے ایک چالیس سالہ شکص کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔یہ واقہ منگل کی رات کو پیش آیا جسکے نتیجے میں دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ واقعہ رات دس بجے پیش آیا۔
پولیس آپریشن مینیجر کارل کے مطابق اس میں ذیادہ لوگ بھی شامل ہو سکتے ہیں لیکن ابھی تک ہمارے علم میں نہیں ہے۔
تاہم پولیس آفیسر نے تفتیشی نقطہ نظر سے مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت زخمی شخص کے علاوہ اپرٹمنٹ میں تین افراد موجود تھے تاہم یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ ملزمان اور زخمی کے درمیان کوئی رشتہ تھا۔
واردات کے بعد پورے اپارٹمنٹ میں پولیس کی بھاری نفری نے تلاشی لی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔جو کہ تفتیش میں کام آئیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں