چار جون کو اوسلو میں شہر کی مئیر این لنڈبو نمائش کا افتتاح کریں گی جبکہ کاماتشی بینگ نمائشKamatxi ikpeng تیار کرنے والی ٹیم میں سے ایک ہیں۔
یہ نمائش اوسلو کے ٹاؤن ہال مارتھا اسکوائر پر شروع ہو گی۔اس نمائش کا تعلق برازیل کے جنگلاتی زندگی اور انسانی حقوق کی حفاظت سے ہے۔یہ نمائش برازیل کے روائتی جنگلات کی تصاویر پر مشتمل ہے جو کہ آٹھ نو جوانوں نے لی ہیں۔انکا تعلق زنگو نیٹ ورک سے ہے۔
مقامی نمائندہ اکپنگ کا تعلق برازیل کے برساتی جنگلات سے ہے جو کہ پاوروں میں رہتے ہیں۔یہ علاقہ زنگو میں واقع ہے مقامی افراد کا پیشہ مچھلی پکڑنا۔کھیتی باڑی کرنا،کٹائی کرنا اور ڈونگیوں میں سفر کرنا ہے۔یہ لوگ موسمیاتی تبدیلیوں کا بہت قریب سے تجربہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے مقامی آبادی کے طرز زندگی میں بھی تبدیلیاں آئی ہیں۔جس کی وجہ سے پیشہ ورانہ کمپنیاں جب یہاں کھدائی اور دوسرے کام کرتی ہیں مقامی آبادی شہروں کی طرف نقل مکانی کر جاتی ہے۔
زنگو برازیل میں منظور ہونے والا پہلا علاقہ ہے۔
بہت اچھا