اوسلو میں فائرنگ کے الزام میں تین افراد گرفتار

اوسلومیں اتوار کی رات لامبرشٹر Lambertseter میں فائرنگ کرنے کے الزام میں پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے لیا۔لیکن اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق اس روز وہاں فائرنگ کی آواز سنی اوردو کاروں کو وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا۔پولیس نے ایک مشکوک کار کو روک لیا۔جس میں سے تین افراد کو اصلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔پولیس مزید ملزمان کو تلاش کررہی ہے۔آپریشن مینیجر کے مطابق انہوں نے وقوعہ سے تمام شواھد اکٹھے کر لیے ہیں۔ہم اس وقت تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ابھی تک اس فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی نہ ہی یہ پتہ چلا ہے کہ یہ فائرنگ درحقیقت کسے نشاہ بنانے کے لیے کی گئی تھی۔صرف سینٹ ہالوارڈر Hallvard146s gate گھاتا سے تین افراد کو اصلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے تا ہم انہوں نے انکی تفصیلات نہیں بتائیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں