اوسلو میں فیورست آلنا بی دیل میں انٹر کلچرل وومن گروپ کا مینا بازار


رپورٹ نمائندہء خصوصی

mina b.....1
ہفتے کے روز اوسلو میں فیورست آلنا بی دیل میں انٹر کلچرل وومن گروپ کے زیر اہتمام مرکزی ڈائیکمانسکے لائبریری میں خواتین کے مینا بازار کا پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کی منتظم اعلیٰ غزالہ شاہین اور امتیاز یٰسین تھیں ۔جبکہ سفیر پاکستان رفعت مسعود صاحبہ کو بطور مہمان خصوصی کے دعوت دی گئی تھی۔

meena 666
تنظیم کی صدر محترمہ غزالہ نسیم نے تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔اس کے بعد انٹر کلچرل وومن گروپ کا سفیر پاکستان سے تعارف کروایا گیا۔جس میں نائب صدر امتیاز یٰسین،کو آرڈینیٹر نوشین اقبال،سیکرٹری فائزہ یاسمین،خزانچی نعیمہ انجم، جبکہ اراکین میں ساجدہ ندیم،روبینہ اور میڈیا انچارج شازیہ عندلیب شامل تھیں۔اس موقع پر اپنی تقریر میں غزالہ نسیم نے بتایا کہ یہ تنظیم سن دو ہزار بارہ سے ناروے میں خواتین اور بچوں کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ اس تنظیم کا مقصد مسلمان لے پالک بچوں کو اسی پس منظر کے منہ بولے والدین مہیاء کرنا ہے جس سے بچے کا تعلق ہے ۔تاکہ بچوں کا انفرادی تشخص برقرار رکھا جا سکے۔یہ تنظیم اسکولوں میں گھر اور اسکول کے مابین روابط ماؤں کو کمپیوٹر کی بنیادی تعلیم دینا ،نارویجن زبان پر عبور اور میڈیا نیٹ ورک جیسے پراجیکٹس پر کام کر چکی ہے۔

mina bazar....

اس موقعہ پر سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ بارنے ورن یعنی بچوں کی دیکھ بھال کے محکمے کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ درحقیقیت یہ ادارہ بچوں کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے کئی سرکاری پروگرام اٹینڈکیے ہیں جن میں انہیں اس بارے میں معلومات ہوئی ۔وہ اس سلسلے میں خود بھی کئی پروگرام کرنا چاہتی ہیں ۔تاکہ مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کمیونٹی کے مسائل حل کیے جا سکیں۔انہوں نے انٹر کلچرل وومن گروپ کی کوششوں کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مینا بازار میں خواتین نے مختلف اشیائے خوردو نوش اور ریڈی میڈ گارمنٹس اور کے اسٹالز لگائے۔مینا بازار پر کئی خواتین نے انٹر کلچرل گروپ کی ممبر شپ اور منہ بولے والدین بننے کے لیے فارم بھی پر کیے۔
Source:UFN

اپنا تبصرہ لکھیں