اوسلو میں اس ہفتہ کئی سماجی تقریبات ہوئیں جبکہ ریستوران اور پب بھی رات گئے کھلے رہے۔نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا ہے کہ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ سماجی میل جول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن سماجی فاصلہ وبائی مرض سے حفاظت کے لیے بہت ضروری ہے۔اگر لوگ اس بات کی احتیاط نہیں کریں گے تو پھر اوسلو کاؤنٹی کو لوگوں پر سختی کرنا پڑے گی۔یہ اچھی بات ہے کہ اوسلو کاؤنٹی اس بات پر دھیان دے رہی ہے۔یہ پیغام وزیر اعظم نے روزنامہ داگ بلادے سے گفتگو کے دوران دیا۔
اوسلو پولیس کے مطابق حالیہ اور پچھلی ہفتہ وار تعطیل پر پابندی کے بعد پہلی مرتبہ اوسلو کے ریستوران اور دوسرے سماجی ادارے عوام کے لیے کھولے گئے تھے۔جس کے نتیجے میں پولیس نے اوسلو،بیرم اور آسکر میں ایک سو ستر حادثات رجسٹر کیے۔ذیادہ تر واقعات جمعہ کی شام کو ہوئے جبکہ ہفتہ نسبتاً پر سکون رہا۔
وائرس پہلے کی طرح خطرناک ہے اور عوام بھی پہلے کی طرح قوت مدافعت رکھتے ہیں۔وزیر اعظم ارنا سولبرگ نے کہا کہ اگر لوگوں نے احتیاط نہ کی تو مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
NTB/UFN